صنعاء،3اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی یمن میں القاعدہ کے ایک خودکش حملے میں چھ یمنی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان فوجیوں کا تعلق متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن میں بنائی گئی انسداد دہشت گردی فورسز ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی جنوبی یمنی صوبے شبوا میں ایک خودکش کار حملہ آور نے ایک عسکری چوکی کے قریب باردو سے بھری گاڑی اڑا دی۔ اس واقعے میں انسداد دہشت گردی فورسز کی دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جب کہ چھ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ بات اہم ہے کہ جنوبی یمن میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جہادی اب بھی سرگرم ہیں۔